سویڈن کی پارلیمنٹ نے میگڈیلینا اینڈرسن کو ایک بار پھر وزیراعظم منتخب کرلیا۔ اسٹاک ہوم سے خبر ایجنسی کے مطابق میگڈیلینا اینڈرسن سویڈن کی پہلی خاتون وزیراعظم ہوں گی۔
یاد رہے کہ پانچ دن قبل میگڈیلینا اینڈرسن تقرری کے کچھ گھنٹے بعد ہی عہدے سے مستعفی ہوگئی تھیں۔
خبر ایجنسی نے مزید کہا کہ اتحادی پارٹی کے حکومت سے الگ ہونے پر میگڈیلینا اینڈرسن نےاستعفا دیا تھا۔