• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ بلدیاتی بل کیخلاف پی ایس پی اور جماعت اسلامی متحد

پیپلزپارٹی کے منظور کردہ سندھ بلدیاتی بل کے خلاف جدوجہد پر پاک سرزمین پارٹی اور جماعت اسلامی نے اتفاق کرلیا۔

پی ایس پی کے وفد نے کراچی میں جماعت اسلامی کے مرکز کا دورہ کیا، اس موقع پر پی ایس پی رہنما ارشد وہرہ نے سندھ بلدیاتی قانون کو کالا قانون قرار دیا۔

پی ایس پی رہنما نے کہا کہ بلدیاتی بل پر سیاسی جماعتوں سے رابطے کررہے ہیں۔

دوسری جانب جماعت اسلامی نے بھی بلدیاتی بل کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کردیا ہے۔

جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم نے کہا کہ پندرہ دسمبر کو لانگ مارچ اور سندھ اسمبلی کا گھیراؤ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سندھ اسمبلی میں بلدیاتی نظام سے متعلق ترمیمی بل 2021 کثرت رائے سے منظور کیا گیا تھا، اس موقع پر ایم کیو ایم، پی ٹی آئی اور جی ڈی اے ارکان نے ایوان میں احتجاج اور کارروائی کا بائیکاٹ کیا تھا۔

لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2021 کے مطابق کراچی سمیت سندھ کے بڑے شہروں میں کارپوریشنز اور ٹاؤنز کا نظام ہوگا۔ یونین کمیٹیز کے وائس چیئرمینز ٹاؤن میونسپل کونسل کے رکن ہوں گے۔

تازہ ترین