گوادر (اکبر جندانی / نامہ نگار) گوادر کو حق دو تحریک کا دھرنا پندرہویں دن میں داخل۔ خواتین کی عظیم الشان ریلی نکالی گئی۔ گوادر کو حق دو تحریک کی حمایت کا اعلان۔ ماوں اور بہنوں کی ریلی نے ہمیں ایک نیا حوصلہ دیا ہے۔ صوبائی حکومت ڈراما بازی بند کرکے مطالبات پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔ گوادر حق دو تحریک اب فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہونے والا ہے۔ گوادر کو حق دو تحریک کے سربراہ کا خواتین کی ریلی اور دھرنے سے خطاب۔ گوادر کو حق دو تحریک کے زیر اہتمام گوادر پورٹ روڈ وائی چوک پر جاری دھرنا پندرہویں دن میں داخل ہوگیا ہے۔ تحریک کی حمایت میں خواتین کی فقیدالمثال ریلی بھی نکالی کی گئی۔ ریلی کا آغاز الجوہر پبلک اسکول سے ہوا جو مارچ کرتے ہوئے جیبڈی پارک میرین ڈرائیو پر اختتام پزیر ہوئی۔ ریلی کے شرکاء گوادر کو حق دو تحریک کے مطالبات اور مولانا ہدایت الرحمٰن کے حق میں پر جوش نعرے لگاتی رہی۔