• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک قوانین کی پاسداری پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے،آئی جی

لاہور (کرائم رپورٹر )انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہا ہے کہ صوبے کے تمام اضلاع میں شاہرات پر ٹریفک کے ہموار بہاؤ اور حادثات کی روک تھام کیلئے ٹریفک قوانین کی پاسداری پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے۔ انہوں نے تمام آر پی اوز، ڈی پی اوز کو ہدایت کی کہ اپنے زیر انتظام اضلاع میں ٹریفک مینجمنٹ کے نظام کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے سپیشل پلان تشکیل دیں۔ راؤ سردار علی خان نے کہاکہ جن اضلاع میں سیف سٹی یا سمارٹ سٹی کے تحت شاہرات پر کیمرے لگائے گئے ہیں ان سے ٹریفک مینجمنٹ میں بھرپور استفادہ کیا جائے۔ ٹریفک قوانین کے خلاف ورزی سے متعلق ہدایات دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شاہرات پر زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لائی جائے ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پنجاب بھر میں رواں برس ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 74لاکھ سے زائد چالان کیے گئے۔
تازہ ترین