• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب: شدید دھند کے باعث بند موٹر وے اب کھل گئی


پنجاب بھر میں شدید دھند اور اسموگ کے باعث حدِ نگاہ محدود ہونے کی وجہ سے موٹر وے لاہور تا سیالکوٹ اور ایم 3 لاہور فیض پور تا سمندری بند کی گئی تاہم حدِ نگاہ بہتر ہونے پر انہیں کھول دیا گیا۔

موٹر وے پولیس کے مطابق موٹر وے مسافروں کی حفاظت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے بند کی گئی تھی۔

فضائی آلودگی اور اسموگ میں اضافے کی وجہ سے بند کیئے گئے اسکول اور دفاتر 3 روز بعد آج کھل گئے۔


تین دن کی بندش کے باوجود فضائی آلودگی میں کوئی خاص فرق نہ پڑ سکا، لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر ہی رہا۔

پاکستان کا آلودہ ترین شہر بہاولپور کو قرار دیا گیا، جبکہ فضائی آلودگی میں ملک کا سب سے بڑا شہر کراچی نویں نمبر پر رہا۔

تازہ ترین