• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: آئی آئی چندریگر روڈ پر ٹیلی فون ایکسچینج میں لگی آگ بجھا دی گئی





کراچی کے مصروف ترین کاروباری علاقے آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع ٹیلی فون ایکسچینج میں آگ لگنے سے پرانا سامان جل گیا۔

 فائر بریگیڈ کے مطابق ٹیلی فون ایکسچینج کے عقبی گیٹ کے ساتھ خالی پلاٹ میں پرانے سامان میں آج صبح پونے 11 بجے آگ لگ گئی تھی۔ 

آتشزدگی سے سیاہ دھوئیں کے بادل پورے شہر میں دیکھے جا رہے تھے۔ 

آگ بجھانے کے لئے فائر بریگیڈ کے مختلف سینٹرز سے تین گاڑیاں اور فائر فائٹرز روانہ کئے گئے۔

فائر بریگیڈ کے عملے نے آدھے گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا جس کے بعد آگ کو مزید ٹھنڈا کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ 

آرام باغ تھانے کے ایس ایچ او انسپکٹر ارشد جنجوعہ کے مطابق آتشزدگی سے پلاسٹک کا پرانا سامان اور کیبل وغیرہ جل گئی ہیں تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ 

کراچی میں آگ لگنے کے پے در پے واقعات میں بھاری مالی نقصانات کے بعد اس آگ کے دھوئیں سے بھی شہر میں سراسیمگی پھیل گئی۔

قومی خبریں سے مزید