وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے امور خزانہ شوکت ترین نے تنخواہ اور پنشن کے موجودہ ماڈل کو ناپائیدار قرار دیدیا۔
مشیر خزانہ شوکت ترین نے پے اینڈ پنشن کمیشن سے ورچوئل لنک پر خطاب کیا اور کہا کہ تنخواہ اور پنشن کا موجودہ ماڈل پائیدار نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ تنخواہ، الاؤنس اور مراعات کارکردگی کی بنیاد پر بنانا ضروری ہے، ملازمین کی کارکردگی اہداف کو پورے کرنے پر جانچی جائے۔
شوکت ترین نے مزید کہا کہ بنیادی تنخواہ کے نظام میں نقائص کو دور کیا جائے اور بہتر کارکردگی دکھانے والے ملازمین کو ریوارڈ دیا جائے۔
اُن کا کہنا تھا کہ تمام اداروں کے لیے یکساں بنیادی تنخواہ کا ڈھانچہ ترتیب دیا جائے اور پنشن معاملے میں بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ پریکٹس پر عمل کیا جائے۔