• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوست اور کام کرنیوالے ساتھی میں فرق ہوتا ہے، انوشے اشرف

کراچی (آئی این پی) معروف ماڈل، اداکارہ و میزبان انوشے اشرف نے ساتھ کام کرنے والے شخص کے رویے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دوست اور کام کرنے والے ساتھی میں فرق ہے۔اداکارہ نے اپنی ایک مختصر ٹوئٹ میں کسی کا نام لیے بغیر ایک ساتھ کام کرنے والے شخص کے رویے پر برہمی کا اظہار کیا۔ انوشے اشرف نے ٹوئٹ میں لکھا کہ کسی بھی شخص کے ساتھ کام کرنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ اس شخص کی بے بی بن گئیں۔اداکارہ نے لکھا کہ ساتھ کام کرنے والے افراد کو ساتھی اور دوست کے فرق کو سمجھنا ہوگا اور انہیں اس بات کا بھی ادراک ہونا چاہیے کہ شخصی پرائیویسی بھی کوئی چیز ہوتی ہے۔ماڈل و اداکارہ نے لکھا کہ ساتھ کام کرنے والے شخص کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ انہیں اپنا دوست یا بے بی سمجھ کر کسی محفل میں ان کی کمر پر ہاتھ رکھ کر ان کے ساتھ سیلفی بنائے۔اداکارہ کی ٹوئٹ کو متعدد افراد نے ری ٹوئٹ کرتے ہوئے ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار بھی کیا اور ساتھ ہی ان سے مطالبہ کیا کہ وہ مذکورہ شخص کا نام بھی لکھیں۔

تازہ ترین