• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کی نئی قسم، تمام باتیں مفروضے اور قیاس آرائیاں ہیں،ڈاکٹر فیصل


کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے مارننگ شو’’جیو پاکستان‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاہے کہ کورونا کی نئی قسم اومی کرون کے بارے میں تمام باتیں مفروضے اور قیاس آرائیاں ہیں، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ڈاکٹر ارسلان بلوچ نے کہا کہ کوئٹہ کے اسپتال کھنڈرات کے مناظر پیش کررہے ہیں اوٹیز،ایمرجنسی وارڈز فنکشنل نہیں ہیں ادویات تک ہمیں فراہم نہیں کی جاتیں،پارلیمانی سیکریٹری صحت سندھ قاسم سومرو نے کہاکہ اومی کرون سے فوری نمٹنے کے لئے ہماری تیاری نہیں ہے۔میزبان نے کہا کہ کورونا کی نئی قسم اومی کرون کے پھیلاؤ کابڑھتا خطرہ دنیا میں مزیدبڑھ سکتاہے عالمی ادارہ صحت نے بھی خبردا ر کردیا۔ اسی حوالے سے پروگر ام میں گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی صحت ڈاکٹرفیصل سلطان نے کہاکہ نئے ویرینٹ کے بارے میں اس وقت تمام باتیں مفروضے اور قیا س آرائیاں ہیں واضح معلومات کسی کے پاس نہیں۔ فیصل سلطان نے کہاکہ اومی کرون بہت تیزی سے پھیلتا ہے یہ درست ہے۔ انہوں نے کہاکہ ویکسی نیشن میں تیزی اور ایس اوپیز پرعمل اومی کرون سے بچا ؤکاواحد ذریعہ ہے۔

تازہ ترین