• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین اور روس کا خطرہ، امریکا فوجیوں اور اڈوں کی تعداد بڑھائے گا

واشنگٹن (اے ایف پی /جنگ نیوز )امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کا کہنا ہے کہ امریکی فوج چین اور روس کو مدِ نظر رکھتے ہوئے فوجیوں کی تعداد اور اڈوں میں اضافہ کرے گی جبکہ ایران اور جنگجو گروپوں کو روکنے کے لیے مشرق وسطیٰ میں اپنی افواج کو برقرار رکھے گی۔ادھر امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون نے آسٹریلیا اورگوام میں فوجی اڈے بنانے کا اعلان کیا ہے۔پنٹاگون کے سینئرافسرکا بیان میں کہنا تھا کہ آسٹریلیا اورگوام میں فوجی اڈے بنانے کا مقصد امریکی فوجیوں کوچین کے خطرے سے نمٹنے کے لئے تیارکرنا ہے۔

تازہ ترین