• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبان کے ہاتھوں سابق سیکورٹی اہلکار قتل یا لاپتہ ہو رہے ہیں، ہیومن رائٹس واچ

برلن (جنگ نیوز )ہیومن رائٹس واچ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ طالبان کے ہاتھوں سابقہ حکومت کے پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکتوں یا ان کے جبری لاپتہ ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ ایچ آر ڈبلیو نے دعویٰ کیا کہ یہ اقدام انتقامی کارروائی کے تحت کیا جارہا ہے۔ ہیومن رائٹس واچ نے افغانستان کے بارے میں منگل کو شائع رپورٹ میں کہا کہ طالبان کے ہاتھوں سابقہ دور حکومت کے پولیس اور سکیورٹی سے تعلق رکھنے والے فارغ شدہ اہلکاروں کے قتل یا ان کے جبری طور پر لاپتہ ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

تازہ ترین