• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق پی سی بی افسر ملازمت چھوڑتے ہی وی آئی پی سے ’’عام فرد‘‘ ہوگیا

کراچی (عبدالماجد بھٹی/ اسٹاف رپورٹر) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ بننے کے بعدرمیز راجا نے ہیڈ کوارٹر سے کئی بڑے برج گرادیے ہیں ۔ پی سی بی میں ہیوی ویٹ سمجھے جانے والے ایک اعلیٰ افسر کو ملازمت چھوڑنے کے چند ہفتے بعد عہدے کی طاقت کا اندازہ ہوگیا وہ وی آئی پی سے عام فردن بن گئے۔ تین سال تک قذافی اسٹیڈیم میں سیاہ سفید کے مالک سمجھے جانے والے سابق افسر عرب امارات میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے رک گئے۔ لیکن عینی شاہدین کے مطابق ماضی کے برعکس رائل باکس میں وی وی آئی پیز کے ساتھ کے بجائے وہ دبئی اسٹیڈیم کے گرینڈ اسٹینڈ میں میچ دیکھتے ہوئے دکھائی دیئے۔ تین سال تک ان کے حکم سے رائل باکس کے پاسسز دیئے جاتے تھے لیکن اس باروہ عام تماشائیوں کے درمیان گرینڈ اسٹاف میں نظر آئے۔ پی سی بی کے ایک اعلی افسرنے اس متعلق استفسار پر کہا کہ وہ صاحب پی سی بی کے مہمان تھے اورنہ ہی بورڈ سے میچ کے ٹکٹ مانگے تھے۔ پی سی بی کی جانب سے چیئرمین رمیز راجا اور چیف ایگزیکٹیو سلمان نصیر ورلڈ کپ میچ دیکھنے گئے تھے دونوں نے رائل باکس میں میچ دیکھا۔ رائل باکس میں اعلی شخصیات، آئی سی سی کے مہمان اور مختلف بورڈز کے حکام اور ان کے مدعوین میچ دیکھتے ہیں۔

تازہ ترین