• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق بولنگ مشیر ورنن فلینڈر پاکستانی کھلاڑیوں کی محنت کے معترف

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بولنگ کنسلٹنٹ ورنن فلینڈر پاکستانی کھلاڑیوں کی محنت کے معترف ہوگئے۔ ان کا کہنا ہے کہ مجھے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا حصہ بننا اچھا لگا ، تمام کھلاڑی محنتی ہیں۔ بدھ کو ایک اور انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے دبئی روانگی سے قبل پاکستان پہنچا تھا ‏، مجھے کھلاڑیوں کو جاننا بہت اچھا لگا۔ ‏میگا ایونٹ کے دوران کھلاڑیوں کے ساتھ ہم آہنگی اچھی رہی، انہیں سمجھنے کا موقع ملا ‏کھلاڑیوں کو آہستہ آہستہ وہ چیزیں بتائیں جن پر کام کی ضرورت تھی ،کھلاڑیوں نے بہت اچھا رسپانس دیاجو مجھے اچھا لگا ۔ ‏بدقسمتی سے سیمی فائنل میں شکست ہو ئی ، مجموعی طور پر ٹیم بہت اچھا کھیل رہی ہے۔

تازہ ترین