• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


دبئی میں عالمی نمائش ایکسپو 2020 جاری ہے، آج متحدہ عرب امارات کے پچاس سال مکمل ہونے پر نمائش میں داخلہ مفت کردیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق آج دبئی ایکسپو میں جانے والوں کا داخلہ مفت ہوگا۔ گولڈن جوبلی پر شاندار آتش بازی بھی ہوگی۔

ایونٹ کے منتظمین کی جانب سے اعلان میں کہا گیا ہے کہ داخلہ کیلئے 18 سال سے زائد عمر کے تمام افراد کو اپنی ویکسی نیشن یا پھر 72 گھنٹوں کے دوران کیے گئے پی سی آر ٹیسٹ کا ثبوت دینا ہوگا۔

یکم اکتوبر سے شروع ہونے والی دبئی ایکسپو 31 مارچ 2022 تک جاری رہےگی۔

واضح رہے کہ دبئی ایکسپو 2020 میں 192 ممالک سمیت دنیا بھر کی بڑی کمپنیاں شرکت کررہی ہیں، اس بار تمام ممالک کو اپنے اپنے پویلین لگانے کی اجازت دی گئی ہے۔

تازہ ترین