• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مکانوں کے قیمت میں اگلے سال 5فیصد تک اضافے کا امکان

لندن(پی اے ) برطانیہ میں مکانوں کے قیمت میں اگلے سال 5فیصد تک اضافے کا امکان ہے، ارائٹ موو کے مطابق س وقت اسکاٹ لینڈ،ویسٹ مڈلینڈز ،سائوتھ ویسٹ ، یارک شائر اور ہمبر میں مکانوں کی قیمتیں دیگر علاقوں کی نسبت کم ہیں، رائٹ موو کے مطابق اگلے سال ان علاقوں میں مکانوں کی قیمتوں میں سب سے زیادہ یعنی7 فیصد تک اضافہ ممکن ہے جبکہ لندن میں مکانوں کی قیمتوں میں سب سے کم یعنی 3 فیصد اضافے کی توقع ہے ،رائٹ موو کا کہناہے کہ مکانوں کی قیمتوں کے حوالے سے ان کی پیشگوئی مکانوں کی طلب،موجودگی اور قیمتوں کی بنیاد پرکی گئی ہے۔رائٹ موو کے ڈائریکٹر پراپرٹی ڈیٹا ٹم بینسٹر کا کہناہے کہ طلب اور رسد میں عدم توازن کی وجہ سے دستیاب پراپرٹیز کی قیمتیں بڑھیں گی انھوں نے کہا کہ ہمیں توقع ہے کہ رواں سال مکانوں کی اوسط قیمت میں تیزی سے اضافے کی وجہ سےاب اگلے سال مکانوں کی قیمتوں میں اضافے کی شرح کم رہے گی ۔ لیکن اگر مکان فروخت کرنے والے مکانوں کی قیمتوں کے معاملے میں زیادہ خوش گمان ہوئے تو وہ مارکیٹ کی تیزی سے فائدہ اٹھانے سے محروم رہیں گے ،انھوں نے کہا کہ رائٹ موو سمجھتی ہے کہ اگلے سال بھی مارکیٹ میں سرگرمیاں عروج پر رہیں گی لیکن رواں سال کی طرح جنونی صورت حال نہیں ہوگی۔انھوں نے کہا کہ بنیادی قیمتوں میں اضافے کے باوجود مکان کے خریدار مارگیج کی دستیابی اور پرکشش شرح سےاب بھی فائدہ اٹھارہے ہیں انھوں نے کہا کہ اب مارکیٹ میں فروخت کیلئے مزید پراپرٹیز آئیں گی اور رواں سال کے مقابلے میں قیمتیں کم ہوں گی۔
تازہ ترین