• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بین الاقوامی پولیس کی منی میولز‘ کیخلاف کارروائی، 1800مشتبہ افراد گرفتار

ہیگ (اے ایف پی) یورپی یونین کی پولیس ایجنسی نے کہا ہے کہ بین الاقوامی پولیس نے ’منی میولز‘ (کسی اور کی جانب سے غیر قانونی طور پر حاصل کی گئی رقم کو منتقل کرنے والا شخص) کو نشانہ بنانے والے ایک بڑے آپریشن میں 1800 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے جو آن لائن اسکیمز سے حاصل ہونے والی رقم کو چھپانے کی غرض سے منتقل کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ یورو پول کا کہنا ہے کہ کریک ڈاؤن نے 67.5 ملین یورو (75.8 ملین ڈالرز) کے نقصانات کو روکا اور 1800 سے زائد ’میولز‘ کی شناخت کی جو جرائم پیشہ گروہوں کی جانب سے غیر قانونی طور پر حاصل کی گئی رقوم کی منتقلی کرتے ہیں۔ اس آپریشن میں 27 ممالک بشمول آسٹریلیا، برطانیہ، کولمبیا، امریکہ اور یورپی یونین کے کئی ممالک کے ساتھ ساتھ بینکوں، زرمبادلہ کی فرموں اور ٹیک فرموں نے حصہ لیا۔ ہیگ میں مقیم یوروپول نے ایک بیان میں کہا کہ یہ اپنی نوعیت کا سب سے بڑا بین الاقوامی آپریشن ہے۔ لوگوں کے ای میل اکاؤنٹس کو ہیک کرنے اور غیر ملکی کرنسی کی دھوکہ دہی کے لیے ’فشنگ‘ کے حملوں سمیت آن لائن اسکیمز کی ایک وسیع ترتیب کے لیے منی لانڈرنگ کے لیے منی میولز کا استعمال کیا جا رہا تھا۔

تازہ ترین