• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ کے سابق رکن قومی اسمبلی روحیل اصغر کیخلاف درخواست واپس لینے پر نمٹا دی گئی

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)عدالت عظمیٰ نے پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی روحیل اصغر کی عوامی عہدہ کے لئے نااہلیت کے حوالے سے دائر درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی ہے ، جسٹس عمر عطا بندیال کی سربرا ہی میں قائم تین رکنی بینچ نے بدھ کے روز کیس کی سماعت کی تودرخواست گزار وپی ٹی آئی کے رہنماءولید اقبال کے وکیل خرم رضا نے موقف اپنایا کہ 2013کے انتخابات میں دھاندلی کی بنیاد پریہ درخواست دائر کی گئی تھی،جس میں روحیل اصغر کی بی اے کی جعلی ڈگری کا بھی ایشو شامل تھا، دھاندلی کا معاملہ تو اب غیر موثر ہوگیا ہے لیکن ڈگر ی کا معاملہ ابھی بھی موجود ہے،انہوںنے عدالت سے ڈگری کا معاملہ دوبارہ اٹھانے کی آبزویشن کے ساتھ کیس نمٹا نے کی استدعا کی تاکہ آئیندہ انتخابات میں روحیل اصغر کے کاغذات نامزدگی کو چیلنج کیا جا سکے، جس پر عدالت نے درخواست کی استدعا کو اپنے حکمنامہ میں شامل کرتے ہوئے کیس کو نمٹا دیا۔

تازہ ترین