• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثاقب نثار کی آڈیو کلپ پر میڈیا تحقیقات کے بعد شک پیدا ہوگیا، اعتزاز احسن

کراچی (ٹی وی رپورٹ)ماہر قانون اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ ثاقب نثار کی آڈیو کلپ پر میڈیاتحقیقات کے بعد شک پیدا ہوگیا ہے، شریف فیملی کے خلاف فیصلے آجائیں تو وہ عدلیہ سے عمومی طور پر مطمئن نہیں ہوتے ان کو کچھ نہ کچھ ریلیف مل جاتی ہے۔ آج بھی ایک انوکھی ریلیف ملی ہوئی ہے ایک مجرم ہے سزا یافتہ ہے اور لندن میں بیٹھا ہے۔ ثاقب نثار کی آڈیو کلپ کو عدالت میں پیش کرکے درست ثابت کرنا ہوگا کہ وہ ان پیمانوں پر پورا اترتی ہے ۔سپریم کورٹ قانون شہادت سے متعلق وضاحت کرچکی ہے آڈیو کلپ پیش کرنے والے کو قانونی شہادت پر پورا اترنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا۔اعتزاز احسن نے کہا کہ جج ارشد ملک کی ویڈیوز بھی پیش کی گئیں اس میں اس طرح کا ثبوت دینے کو تیار نہیں تھے لیکن انہوں نے راہ فرار اختیار کیا ۔

تازہ ترین