• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماضی میں شاہ رخ خان نے عامر خان کے مداحوں کونسا مشورہ دیا تھا؟

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کا ماضی میں مسٹر پرفیکٹ عامر خان کے مداحوں کو دیا گیا مشورہ ایک بار پھر وائرل ہونے لگا۔

بالی ووڈ نگری پر دہائیوں سے راج کرنے والے اداکار شاہ رخ خان ، عامر خان اور سلمان خان ہمیشہ ہی کسی نہ کسی وجہ سے میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں۔

شاہ رخ خان اور عامر خان ماضی میں ایک دوسرے سے اختلافات کی وجہ سے بھی خبروں کا مرکز بن چکے ہیں جبکہ شاہ رخ خان اور سلمان خان کی دوستی کو بھارتی میڈیا میں بے مثال دوستی کہا جاتا ہے۔

سال 2004 میں شاہ رخ خان نے میزبان کرن جوہر کے  شو میں بطور مہمان شرکت کی تھی۔

اس شو کے ریپڈ فائرسیشن میں شاہ رخ خان سے عامر خان کے مداحوں کے لیے چند الفاظ کہنے کو کہا گیا تھا۔

شاہ رخ خان نے انتہائی اُکھڑے ہوئے انداز میں عامر خان کے مداحوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’مداحوں کو اپنے لیے ایک ایسی شخصیت تلاش کرنے کی ضرورت ہے جس وہ کچھ اچھی تربیت اور اخلاق سیکھ سکھیں۔‘ 

یاد رہے کہ شاہ رخ خان اور عامر خان کے درمیان تعلقات اس وقت زیادہ خراب ہوئے تھے جب عامر خان نے2008 میں اپنے ایک بلاگ میں شاہ رخ خان کے بارے میں لکھا تھا۔

انہوں نے شاہ رخ خان کے بارے میں لکھا تھاکہ’وہ سطح سمندر سے تقریباً 5000 فٹ بلندی پر ایک وادی کے کنارے ایک درخت کے نیچے امّی، بیٹی آئرا اور بیٹے جنید کے ساتھ ہیں اور وہ اپنے پسندیدہ بورڈ گیمز میں سے ایک کھیل رہے ہیں‘۔ 

انہوں نے اپنے پالتو کتے کے بارے میں بات کرتے ہوئے لکھا تھا کہ’شاہ رخ ان کے پاؤں چاٹ رہا ہے اور وہ اسے بار بار بسکٹ کھلا رہے ہیں‘۔ 

شاہ رخ خان سےجب کئی سالوں بعد اس بارے میں پوچھا گیا تو ’شاہ رخ خان نے اسکا خوش اسلوبی سے جواب دیتے ہوئے واضح کیا کہ وہ اس طرح کے تبصروں کو دل پر نہیں لیتے‘۔

خیال رہے کہ غیرمعمولی طور پر، عامر خان اور شاہ رخ خان کے پچھلے کچھ سالوں سے ایک دوسرے سے بہت اچھے تعلقات ہیں۔

یہاں تک کے دونوں کو مختلف موقوں پر ایک دوسرے کی حمایت اور تعریف کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا ہے۔ 

اس کے علاوہ کچھ میڈیا رپورٹس میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ عامر خان کی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ میں شاہ رخ خان خصوصی انٹری بھی دیں گے، جو کہ اگلے سال سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تازہ ترین