• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نرسز کا مطالبات کی منظوری کیلئے احتجاجی دھرنا تیسرے روز بھی جاری رہا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نرسز کا مطالبات کی منظوری کے لئے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی دھرنا تیسرے روز بھی جاری رہا،نرسز نے اسپتالوں کی اوپی ڈیز کابائیکاٹ کیا جس کے باعث مریضوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔اس موقع پرینگ نرسز ایسوسی ایشن کے صدر اعجاز علی کلیری کا کہنا تھا کہ ہم نے ہڑتال اپنے جائز مطالبات کی منظوری کے لیے کی ہے کیونکہ اس کے علاوہ ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں تھا ، ہم اپنے مطالبات کے منوانے تک پر امن احتجاج اور دھرنا جاری رکھیں گے۔

تازہ ترین