• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہندو برادری کی لاش دفنانے کا معاملہ، کلہوڑا برادری کے 2 افراد گرفتار، 8 کیخلاف مقدمہ درج

نوشہروفیروز(اے پی پی)کلہوڑا برادری کی جانب سے سوچی ہندو برادری کی لاش دفنانے کا معاملہ، پولیس نے کلہوڑا برادری کے دو افراد کو گرفتار کرکے آٹھ افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کی کلہوڑا برادری کے افراد نے محکمہ ریونیو سے یہ زمین لیز پر لے رکھی تھی اس زمین میں کچھ روز قبل محراب پور کے ہندو سوچی لونگ مل کی بیٹی جو کچھ عرصہ بیمار رہنے کے بعد انتقال کرگئی تھی کو دفنایا گیا تھا۔ گزشتہ روز کلہوڑا برادری کے افراد نے قبر کو مسمار کردیا تھا جبکہ ہندو سوچی کا کہنا ہے کہ کلہوڑوں نے قبر سے لاش نکالنے کی کوشش کی تھی جس کی اطلاع سوچی برادری کے افراد نے پولیس کو دی ۔محراب پور پولیس موقع پر پہنچی جہاں سوچی برادری کے افراد جمع تھے۔ لڑکی کے والد لونگ سوچی نے بتایا کہ ہم برسوں سے پیروسن روڈ پر اس قدیمی مقام مسان پر مردوں کی چتا جلاتے اور مردے دفناتے ہیں۔ کلہوڑا برادری کے افراد نے اعتراض کیا اور قبر کشائی کرنے کی کوشش کرکے قبر کو مسمار کردیا جس کی اطلاع پولیس کو دی پولیس نے دو افراد عبدالوحید کلہوڑو اور عبدالقدیر کلہوڑو کو گرفتار کرکے جبکہ آٹھ 8 دیگر نامعلوم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

تازہ ترین