• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی ظفر کو بھائی کی پرفارمنس دیکھ کر اپنا پہلا کنسرٹ یاد آگیا

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار علی ظفر کو اپنے چھوٹے بھائی دانیال ظفر کی پرفارمنس دیکھ کر اپنے پہلے کنسرٹ کی یاد آگئی۔

 علی ظفر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر بھائی دانیال ظفر کے پہلے کنسرٹ کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

انہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے بھائی دانیال کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’انہوں نے اپنے بھائی کو بڑے ہوتے دیکھا ہے، جس میں سب کے لیے بے لوث محبت اور احساس ہے‘۔


انہوں نے لکھا کہ’جو کہ ٹیلنٹ سے بھرپور ایک منفرد اور بے مثال تحفہ ہے‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ’جب انہوں نےدانیال کو 12 سال کی عمر  میں گٹار بجاتے اور گاتے اور اپنے گانے لکھے دیکھے جوکہ گلوکار کے گانوں سے بہت مختلف تھے تو انہوں نے تب ہی بھائی کے ٹیلنٹ کا اندازہ لگالیا تھا‘۔

 علی ظفر نے لکھا کہ’ وہ ان چیلنجز کو سمجھ سکتے ہیں جن سے دانیال کو گزرنا پڑا، لیکن چیلنجز زندگی میں آپ کو اپنی حقیقیت کو تلاش کرنے، آگے بڑھنے اور ایک بہتر انسان بننے میں مدد دیتےہیں‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’انہیں ہمیشہ سےیقین تھا کہ دانیال ان سے مختلف ہےبلکہ سب سےمختلف ہے‘۔

آخر میں علی ظفر نے لکھا کہ دانیال کے پہلے کنسرٹ میں 15000 سےزائد لوگوں کو دیکھ کر انہیں اپنی پہلی پرفارمنس یاد آگئی۔


تازہ ترین