• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہتر ’باب بسواس‘ نیا یا پرانا؟ سوشل میڈیا نے فیصلہ سنادیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ابھیشیک بچن کی جانب سے نبھایا گیا باب بسواس کا کردار مداحوں کو پسند نہ آیا، انہوں نے سوشل میڈیا پر موازنہ کرتے ہوئے پرانے باب بسواس کو بہتر قرار دے دیا۔ 

واضح رہے ابھیشیک بچن نے فلم باب بسواس میں سیریل کلر باب بسواس کا کردار نبھایا جو پہلی مرتبہ ودیا بالن کی فلم کہانی میں نظر آیا تھا۔ 

نئے باب بسواس پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک شخص نے پروڈکشن ہاؤس پر شدید تنقید کی اور کہا کہ ہمیں پروڈکشن ہاؤس سے مایوسی ہوئی۔ 

ان کا کہنا تھا کہ جس نے ہمیں اس کردار باب بسواس کا دلدادہ بنایا وہ سسواتا چترجی تھے۔ 

صارف نے لکھا کہ جو چاشنی چترجی اس کردار میں لے کر آئے تھے آپ ’اسٹار کڈ‘ کو لاکر آپ اسے دوبارہ نہیں بناسکتے۔ 

ایک صارف نے لکھا کہ سسواتا چترجی نے باب بسواس سے ان کا دل جیتا تھا، وہ بہت ہی خوفناک دکھنے والا کردار تھا جس نے پراسراریت کی فضا کو پیدا کیا تھا۔ 

اس نے سوال اٹھایا کہ اس فلم میں سب کچھ ہے لیکن سسواتا نہیں ہیں، کیا بلاک بسٹر فلمیں صرف بہت ہی مشہور اداکاروں کے ساتھ بنیں گی؟

ایک مداح نے سسواتا چترجی کا بنگالی ہونے کو بڑی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس فلم میں چترجی کو بہت یاد کیا۔

ساتھ میں ابھیشیک بچن کو نتھی کرتے ہوئے لکھا کہ آپ بنگالی متوسط طبقے کی باریکیوں کو بمشکل ہی پیش کرسکے، اس میں آپ کا کوئی قصور نہیں ہے۔ 


تازہ ترین