• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شادی میں شرکت کے لیے کترینہ کیف کا بھائی بھارت پہنچ گیا

بھارتی معروف اداکارہ کترینہ کیف کی اداکار وکی کوشل کے ساتھ رواں ماہ کی 9 دسمبر کو شادی کی تصدیق ہو گئی ہے۔ ایسے میں کترینہ کے بہن بھائی ساسچین لارینٹ مائیکل بھی ان کی شادی میں شرکت کے لیے بھارت پہنچ گئے، جنہیں اداکارہ کے گھر کے باہر دیکھا گیا۔

کترینہ کے بھائی آج کل اپنی بہن کی شادی کے سلسلے میں ان کےساتھ موجود ہیں اور شادی کی تیاریوں کے لیے کاموں میں اپنی بہن کا ہاتھ بٹارہے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف اور وکی کوشل 9 دسمبر کو راجستھان کے سِکس سینس فورٹ برواڑہ میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے جبکہ اس جوڑی کی شادی کی تقریبات کا آغاز 7 دسمبر کو ہوگا۔

اگلے ہفتے کی 7 تاریخ کو کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کے سلسلے میں سنگیت کی رسم جبکہ 8 دسمبر کو مہندی ہوگی۔

تازہ ترین