مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بغیر کسی تصدیق کے انتظامی معاملے کو مذہبی رنگ دیا گیا۔
جیو نیوز سے گفتگو میں خواجہ محمد آصف نے کہا کہ پریانتھا کمارا کا واقعہ بہت ہی افسوس ناک ہے، یہ صرف ہمارے معاشرے پر نہیں بلکہ ملک پر بدنما داغ لگا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پریانتھا 12، 13 سال سے پاکستان میں اپنی خدمات سرانجام دے رہا تھا۔
ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ جو ہوا وہ اسلام کی بدنامی کا باعث ہے، سر شرم سے جھکا ہوا ہے، دنیا میں ہماری ساکھ خراب ہوئی۔
اُن کا کہنا تھا کہ سری لنکا سے ہمارے اچھے تعلقات ہیں، جس نے 20 ہزار آنکھیں ہمیں عطیہ کی ہیں لیکن ہم نابینا کے نابینا ہیں، ہمیں سری لنکن قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔