• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈز سے بچنے کیلئے صرف ٹیسٹ شدہ خون استعمال کیا جائے، ماہرین

ملتان(سٹاف رپورٹر) ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں ہاسٹل انتظامیہ کی طرف سے انٹرنیشنل ایڈز ڈے کے حوالے سے آگاہی سیمنارزیر صدارت رئیس جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی منعقد ہوا، گیسٹ اسپیکر ڈاکٹر نصرت بزدار چائلڈ اسپیشلسٹ نشتر میڈیکل یونیورسٹی تھے۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ اس بیماری کا شکار افراد کو حوصلہ دینا ہو گا تاکہ وہ کارگر شہری کی حیثیت سے بقیہ زندگی جی سکیں،گیسٹ اسپیکر نے کہا کہ پاکستان میں یہ مرض اتنا عام نہیں جتنا کہ افریقی ممالک اور بھارت میں ہے۔ لیکن یہ ضروری نہیں کہ یہ مرض ہمیشہ کم درجہ تک ہی رہے، اس مرض سے بچنے کے لئے صرف ٹیسٹ شدہ خون استعمال کریں، سرنج ہر بار نئی استعمال کریں۔ جسم پر نقش و نگار کروانے سے پرہیز کریں۔ حجام کے پاس ہمیشہ نئے بلیڈ کا استعمال کروائیں۔ تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ، ہال وارڈن ڈاکٹر مرزا عبدالقیوم، سپرٹنڈنٹ گرلز ہاسٹل پلوشہ خانم، اسسٹنٹ سپرٹنڈنٹ مصباح صغیر، میڈم سومیہ امبرین سمیت دیگر فکیلٹی ممبران اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تازہ ترین