• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میجر محمد اکرم کا 50 واں یوم شہادت آج منایا جارہا ہے

انیس سو اکہتر کی جنگ میں قربانی کی لازوال داستان رقم کرنے والے میجر محمد اکرم کا 50 واں یوم شہادت آج منایا جارہا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق 1971 کی جنگ میں ہلی( (Hilli) کی جنگ کے ہیرو کو تمام مشکلات کے خلاف اپنے عزم اور حوصلے کے لیے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

میجر محمد اکرم نے 5 دسمبر کو مشرقی پاکستان کے علاقے ہلی کے محاذ پر بھارت کے خلاف جوان مردی سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا تھا۔

محمد اکرم 4 اپریل 1938 کو گجرات میں پیدا ہوئے، انہوں نے 21 سال کی عمر میں 1959 میں فوج میں شمولیت اختیار کی تھی۔

تازہ ترین