• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ضمنی انتخاب میں 2 ووٹر دولہا بن کر پہنچ گئے

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

قومی اسمبلی کے حلقے 133 لاہور میں ضمنی الیکشن میں 2 ووٹرز دولہا بن کر ووٹ ڈالنے پہنچے تھے۔

لاہور کے ضمنی انتخاب میں روایتی رنگ نظر نہ آئے تو 2 ووٹرز رنگ لگانے کے لیے دولہے بن کر ووٹ کاسٹ کرنے پہنچ گئے۔

دولہا بنے ووٹرز نے پولنگ اسٹیشن پر خوب رنگ جمایا اور اپنا ووٹ بھی کاسٹ کیا۔

ضمنی الیکشن میں مزے مزے کے کھانے بھی ووٹرز کو نہ لبھا سکے، ووٹنگ ڈالنے کے لیے لوگ بڑی تعداد میں باہر نہ نکلے۔

روسٹ، بریانی، چنے چاول اور میوے والا زردہ، کھیر کسٹرڈ بھی سجے کے سجے ہی رہ گئے۔

تازہ ترین