• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھی ثقافت کا دن جوش و جذبہ کے ساتھ منایا گیا، ریلیاں نکالی گئیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی اتوار کو سندھی ثقافت کا دن جوش و جذبہ کے ساتھ منایا گیا،مختلف سیاسی وسماجی تنظیموں کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں جن میں سندھی ٹوپی اور اجرک پہنے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور سندھی گیتوں پر رقص کرتے اپنی ثقافت کو اجاگرکرتے رہے، سیاسی و سماجی رہنمائوں کے علاوہ بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد نے بھی ریلیوں میں شرکت کی اورکراچی پریس کلب کے سامنے مشترکہ تقریب کے دوران سندھی نغموں پر رقص کیا،کراچی پریس کلب سے فوا رہ چوک تک سجے سندھ کے ثقافتی میلے میں سندھ بھر سے آئے نوجوان ، بچے ، بزرگوں اورخواتین نے سندھی کلچر اور ایکتا کا یہ دن بھرپور انداز سے منایا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید