• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیس بک کے خام، خطرناک ورژن‘ استعمال ہونے کا انکشاف

نیویارک (جنگ نیوز )فیس بک کی سابق ملازمہ اور وسل بلورفرانسس ہوگن نے کہا کہ جو لوگ پلیٹ فارم کو انگریزی کے علاوہ دوسری زبانوں میں استعمال کرتے ہیں وہ فیس بک کا ’خام، خطرناک ورژن‘ استعمال کر رہے ہیں۔تاہم فیس بک نے مسلسل کہا ہے کہ وہ فرانسس ہوگن کی داخلی تحقیق سے متفق نہیں ہے اور اسے پلیٹ فارم پر غلط استعمال کو روکنے کے لیے کیے گئے کام پر فخر ہے۔فرانسس ہوگن کے مطابق کمپنی کو یہ ظاہر کرنے کی ضرورت ہوگی کہ اس کے ٹیک سیفٹی سسٹمز کن زبانوں کو سپورٹ کرتے ہیں۔فرانسس ہوگن کی طرف سے منظر عام پر آنے والی دستاویزات کے بعد امریکی کانگریس کی سماعتیں ہوئی۔میٹا پلیٹ فارمز کے انسٹاگرام ایپ کے سربراہ ایڈم موسیری اگلے ہفتے نوجوانوں پر ایپ کے اثرات کے حوالے سے پیش ہوں گے۔ فرانسس ہوگن نے کہا ہے کہ فیس بک کی جانب سے غلط معلومات اور انگلش کےعلاوہ دیگر زبانوں کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے کنٹرول کے فقدان کے حوالے سے مکمل تحقیقات سے لوگوں کو سوشل میڈیا فرم کی وجہ سے ہونے والے ممکنہ نقصانات کے بارے میں اور زیادہ صدمہ پہنچ سکتا ہے۔فیس بک کی سابق پروڈکٹ منیجر نے نیکسٹ کانفرنس سے خطاب کیا۔فرانسس ہوگن نے مئی میں کمپنی کی ہزاروں خفیہ دستاویزات وال اسٹریٹ جرنل کو لیک کر دی تھیں جس کے بعد انہوں نے کمپنی کو خیرباد کہہ دیا تھا۔
تازہ ترین