• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوگرا، سندھ و بلوچستان صارفین کیلئے گیس مہنگی کرنیکی درخواست کی سماعت آج ہوگی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ )سندھ اور بلوچستان کے صارفین کیلئے گیس کتنی مہنگی ہوگی ؟ اوگرا کی جانب سے سوئی سدرن گیس کمپنی کی رواں مالی سال یکم جولائی سے گیس کی قیمت میں اٹھاون روپے بیالیس پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت آج کراچی میں کی جائیگی ۔سوئی سدرن نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ کمپنی کو رواں مالی سال ریونیو شارٹ فال کا تخمینہ اٹھارہ ارب انتالیس کروڑ روپے ہے ،اس لیے اس شارٹ فال کو پورا کرنے کیلئے گیس کی موجودہ اوسط قیمت 779 روپے 88پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو سےبڑھاکر 838 روپے 30پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو کی جائے- ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی درخواستوں سے متعلق فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوایا جائیگا-گیس کی قیمتوں میں اضافے کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو کرنا ہے- وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد اوگرا نوٹیفکیشن جاری کریگا۔

تازہ ترین