• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرون ملک مشنز کو درپیش مالی مشکلات کی خبریں بے بنیاد‘ دفتر خارجہ

اسلام آباد(اے پی پی)بیرون ملک پاکستانی مشنز کو درپیش مالی مشکلات کی خبریں بے بنیاد، غیر ذمہ دارانہ اور بدنیتی پر مبنی ہیں۔ تمام پاکستانی مشنز کو مالیاتی اور بجٹ کے مطلوبہ وسائل قواعد و ضوابط کے مطابق فراہم کیے جاتے ہیں تاکہ وہ موثر طور پر اپنی خدمات سرانجام دے سکیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے بیرون ملک پاکستانی مشنز کو درپیش مالی مشکلات کے حوالہ سے اطلاعات کو مسترد کرتے ہوئے میڈیا میں کئے جانے والے سوالات، سوشل میڈیا پوسٹس اور خبروں کو مکمل طور پر بے بنیاد، غیر ذمہ دارانہ اور بدنیتی پر مبنی قرار دیا ہے۔ اتوار کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں انہوں نے بیرون ملک پاکستانی مشنز کو درپیش مالی مشکلات کے حوالے سے جان بوجھ کر غلط معلومات پھیلانے کی کوشش کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید