• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اہلحدیث یوتھ فورس:عامر صدیقی صدر حافظ سلمان اعظم سیکرٹری منتخب

ملتان (سٹاف رپورٹر) اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان کے انتخابات میں پروفیسر حافظ محمد عامر صدیقی مرکزی صدر اور حافظ محمد سلمان اعظم مرکزی جنرل سیکرٹری بلا مقابلہ صدر منتخب ہوگئے۔ جنوبی پنجاب کے رہنما و مرکزی الیکشن کمشنر ڈاکٹر عبدالکریم ندیم کی نگرانی میں انتخابی عمل مکمل ہوا ۔ سربراہ جمعیت اہل حدیث سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا۔ جنوبی پنجاب سے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل قاری ہدایت اللہ رحمانی، ڈاکٹرعبدالکریم ندیم ، عمران دریشک ، طاہر محمود ، احسان الحق ودیگر نے انتخابی عمل اور تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔
ملتان سے مزید