• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسداد ڈینگی انتظامات نہ کرنے پر ایک شخص گرفتار،2کیخلاف مقدمہ درج

ملتان(سٹاف رپورٹر)تھانہ چہلیک پولیس نے چیف ایگزیکٹو محکمہ صحت کی نشاندہی پر ڈینگی کے سدباب کے نامکمل انتظامات کر نے پر ٹر سٹ پلازہ میں نعیم نامی شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا دریں اثنا تھانہ شاہ شمس پولیس نے ہیلتھ انسپکٹر کی نشاندہی پر ڈینگی کی افزائش کا سبب بننے پر ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے،ہیلتھ انسپکٹر نے پولیس کو درخواست دی کہ دوران چیکنگ بہالپور بائی پاس لعل نامی شخص نے اپنی ٹائر کی دکان میں ٹائروں میں پانی جمع کیا ہو اتھا جو ڈینگی وائر س کی افزائش کا سبب تھا جس پر مقدمہ درج کرلیا ہے ۔
تازہ ترین