• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فواد خان کی سالگرہ میں شریک مہمانوں کیلئے ہدایات

پاکستانی اسٹار فواد خان کی 40 ویں سالگرہ منانے کے لیے منعقد کی گئی یاٹ پارٹی میں شرکت کرنے والے مہمانوں کو دی گئی خصوصی ہدایات سامنے آگئی ہیں۔

فواد خان نے اپنی 40 ویں سالگرہ دبئی میں اپنی فیملی اور دوستوں کے ساتھ منائی ہے۔

فواد خان کی سالگرہ میں پاکستان شوبز انڈسٹری کی کئی مشہور شخصیات نے شرکت کی، جن میں گلوکار فیصل کپاڈیا، اداکار محب مرزا، اداکارہ صنم سعید اور دیگر نے شرکت کی۔

سوشل میڈیا پر فواد خان کی 40 ویں سالگرہ کی تقریب کے دعوت نامے کی تصویر وائرل ہوگئی ہے۔


اداکار کی سالگرہ کی تقریب کے دعوت نامے کے مطابق، تقریب میں شرکت کرنے والے مہمانوں کو خصوصی ہدایات دی گئی تھیں، جن پر سب کو عمل کرنا تھا۔

دعوت نامے پر دی گئی خصوصی ہدایات میں لکھا گیا تھا کہ’ آپ پارٹی میں اپنی پسند سے ہر طرح کی تفریح کرسکتے ہیں، لیکن یاد رکھیں، لانڈری، سپا، سلون ، ٹرانسپورٹیشن، کھانا کسی بھی ریستوران سے منگوانا ہوتو خود خریدنا پڑے گا!‘

خیال رہے کہ اداکار فواد خان کی سالگرہ 29 نومبر کو تھی، لیکن یاٹ پارٹی کا انعقاد 3 دسمبر کو کیا گیا تھا جوکہ 4 دسمبر تک جاری رہی۔


تازہ ترین