• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیوٹن کا دورہ بھارت، 28 سرمایہ کاری معاہدوں پر دستخط

روسی صدر پیوٹن کے دورہ بھارت کے موقع پر بھارت اور روس کے درمیان 28 سرمایہ کاری معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں۔

بھارتی سیکریٹری خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کےدرمیان اسٹیل، جہاز سازی، کوئلے اور توانائی سے متعلق معاہدے طے پائے ہیں۔

بھارت میں کلاشنکوف اسالٹ رائفلز بنانے کیلئے ماسکو اور دلی کے درمیان ایک الگ معاہدہ بھی طے پایا ہے۔ اس معاہدے کے تحت بھارت 6 لاکھ سے زائد اے کے 203 اسالٹ رائفلز بنائے گا۔

بھارتی سیکریٹری خارجہ کے مطابق بھارت کو رواں ماہ روسی میزائل سسٹم ایس 400 کی ترسیل بھی شروع ہوجائے گی۔

امریکی دباو کے باوجود بھارت نے روس کے ساتھ 2018 میں پانچ دفاعی میزائل سسٹم کی خریداری کا 5.5 ارب ڈالر کا معاہدہ کیا تھا۔

تازہ ترین