• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاصم اظہر نے ہانیہ عامر کو’ ایکسٹرا ‘قرار دے دیا

عاصم اظہر ہانیہ عامر کے بہترین دوست رہ چکے ہیں / فوٹو گوگل
عاصم اظہر ہانیہ عامر کے بہترین دوست رہ چکے ہیں / فوٹو گوگل

پاکستانی معروف گلوکار عاصم اظہر کی جانب سے معروف اداکارہ ہانیہ عامر کو ’ایکسٹرا‘ قرار دے دیا گیا ہے۔

نوجوانوں کے ہر دلعزیز گلوکار عاصم اظہر آج کل ملک کے بڑے شہروں میں کنسرٹ کر رہے ہیں اور اُن کے مداح اُن کی لائیو پرفارمنس سے کافی محظوظ بھی ہو رہے ہیں۔

گزشتہ روز بھی عاصم اظہر کی جانب سے پنجاب کے شہر ملتان میں میوزک کنسرٹ کیا گیا۔

اس کنسرٹ کے دوران عاصم اظہر کے مداحوں کی جانب سے عاصم اظہر کی سابق گرل فرینڈ ہانیہ عامر کے نام کے خوب نعرے لگائے گئے۔


اس لمحے کی وائرل ہوتی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہانیہ عامر کا نام سُن کے عاصم اظہر کا موڈ ہو گیا ہے۔

عاصم اظہر نے پہلے اِن نعروں کو نظر انداز کیا اور بعد میں کنسرٹ میں موجود مداحوں سے کہا کہ ’دیکھو یار جو ایکسٹرا (اضافی) نام لے گا ناں تو پھر مزا نہیں آئے گا۔‘

واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی میں عاصم اظہر کی جانب سے کیے گئے میوزک کنسرٹ میں ہانیہ عامر نے شرکت کی تھی، ہانیہ عامر کی عاصم اظہر کا شو انجوائے کرتے متعدد ویڈیوز بھی وائرل ہوئی تھیں۔

گزشتہ ہفتے ہانیہ عامر کے عاصم اظہر کے شو میں جانے پر انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے اُنہیں خوب آڑے ہاتھوں لیا گیا تھا۔

تازہ ترین