• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاصم اظہر کا کنسرٹ میں ہانیہ عامر کی شرکت پر ردّعمل

پاکستان میوزک انڈسٹری کے نوجوان گلوکار عاصم اظہر نے اپنے کنسرٹ میں اُن کی سابقہ گرل فرینڈ ہانیہ عامر کی شرکت پر ردّعمل دے دیا۔

عاصم اظہر نے اپنی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں کہا کہ ’میں ہمیشہ اپنے کام سے پہچانا جانا چاہتا ہوں اور میں ہمیشہ یہی کرنے کی کوشش کروں گا۔‘

گلوکار نے ڈھکے چُھپے الفاظ میں ہانیہ عامر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’لوگ تنازعات پیدا کر کے خواہ کتنی ہی توجہ حاصل کریں، میرے لیے میرے کام سے زیادہ کوئی چیز اہم نہیں ہے۔‘

اُنہوں نے اپنے نئے البم کے حوالے سے کہا کہ ’ہم نے اس میں بہت محنت، خون اور پسینہ لگایا ہے اور میں واقعی امید کرتا ہوں کہ آپ سب اس سے لطف اندوز ہوں گے۔‘

آخر میں عاصم اظہر نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’میں تم سے پیار کرتا ہوں۔‘

عاصم کے تبصرے پر مداحوں کی جانب سے قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ گلوکار نے یہ ردّعمل ہانیہ عامر کی کنسرٹ میں شرکت پر دیا ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں عاصم اظہر نے کراچی میں ایک میوزک کنسرٹ کیا تھا جس میں جہاں اُن کے ہزاروں مداحوں نے شرکت کی تھی تو وہیں ہانیہ عامر بھی گلوکار کا کنسرٹ انجوائے کرنے وہاں پہنچ گئیں تھیں۔


عاصم اظہر کے کنسرٹ میں ہانیہ عامر کی شرکت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی جس کے بعد ہانیہ عامر ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کررہی تھیں۔

خیال رہے کہ ماضی میں عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کے درمیان گہری دوستی قائم تھی بعد ازاں دونوں نے راہیں جدا کرلی تھیں جس کے بعد گلوکار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

تازہ ترین