• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی، الہٰ دین کے حقیقی اُڑنے والے قالین کی دھوم

اسکرین گریب یوٹیوب
اسکرین گریب یوٹیوب

دبئی میں ایک شخص کی الہٰ دین کا لباس پہنے حقیقی اُڑنے والے قالین پر سیر سپاٹے کرتے ہوئے بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

وائرل ہوتی اس ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔



غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق الہٰ دین کا لباس پہنے قالین پر اُڑنے والا یہ شخص ایک امریکی یوٹیوبر ہے۔

امریکی یوٹیوبر نے مہارت سے فوائل بورڈ کے نیچے پہیئے لگا دیئے ہیں اور اس  بورڈ کو قالین سے ایسی مہارت سے ڈھانپ دیا ہے کہ دیکھنے والے اسے اصلی اُڑنے والا قالین ہی سمجھ رہے ہیں۔

امریکی یوٹیوبر اور اس کی ٹیم نے فوائل بورڈ کو  ایسی شکل میں ڈھال دیا ہے کہ یہ ناصرف زمین بلکہ پانی پر بھی اُڑ سکتا ہے۔

الہٰ دین کا روپ دھارے اس یو ٹیوبر اور اڑنے والے قالین کو اپنی آنکھوں کے سامنے دیکھ کر جہاں لوگوں کو یقین نہیں آ رہا وہیں انٹرنیٹ صارفین بھی اس پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

تازہ ترین