مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ قوم کے فیصلے بند کمرے میں کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران احسن اقبال نے کہا کہ اس بار 23 مارچ کو ملک بھر سے لاکھوں عوام پریڈ میں شرکت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ واقعے نے ہماری امن کی کوششوں پر پانی پھیردیا ہے، ملکی معیشت تباہ، سیاست انتشار میں جھونک دی گئی ہے۔
ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ حکومت کے پاس ملکی معیشت کی بہتری کا کوئی پروگرام نہیں، ناقص پالیسیوں کے باعث اس وقت 16 ہزار ارب روپے کا غیر پیداواری قرضہ چڑھ چکا ہے جو آئندہ حکومت کے لئے گلے کا پھندا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ حکومت نے ہر شعبے میں انتشار پیدا کرکے قوم کو تقسیم کیا، 23 مارچ 2022 عوام کی فتح کا دن ہوگا۔
احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ 1971 کے بعد آج ایک بار پھر پاکستان پستی پر کھڑا ہے، آج ملک خود مختار نہیں بلکہ گروی رکھا جا چکا ہے۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ آج تک کراچی کو کراچی کا حق نہیں ملا، کراچی میں امن ملک میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ، معیشت کی درست سمت کا انتخاب اور معیشت کی بہتری کا پروگرام صرف ہمارے پاس ہے۔