• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت مسئلہ کشمیرپرپاکستان سے مذاکرات کرے،امجد بوبی

وٹفورڈ ( نمائندہ جنگ) کمیونٹی فورم وٹفورڈ کے چیئرمین امجد امین بوبی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا حکمراں طبقہ مقبوضہ کشمیر میں انتخابات سے قبل مسئلہ کشمیر کو پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے حل کرے،امجد امین بوبی نے کہا بھارت مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال سے سبق حاصل کرے ، امجد امین بوبی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370 اور دفعہ 35اے ختم ہونے کے بعد اپنی قانونی و آئینی حیثیت کھو چکا ہے ، اب کشمیر پر بھارت کا غاصبانہ قبضہ ہے، انہوں نے کہا بھارت کی حکمراں جماعت کا دعویٰ ہے کہ وہ کشمیر میں حد بندی کے بعد کشمیر کی ریاستی حیثیت بحال کرے گا، یہ بھارتی ڈرامہ کے سوا کچھ نہیں ہے اور نہ ہی یہ انتخابات رائے شماری کا نعمل البدل ہیں ، بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی، آر ایس ایس نے پہلے بھی مقبوضہ کشمیر میں کٹھ پتلی اسمبلی کو عوام کی مرضی و منشاء کے خلاف توڑ کر مقبوضہ کشمیر کویونی ٹیریٹری میں تبدیل کر رکھا ہے، بھارت کے حکمران اب پھر کشمیر میں نام نہاد انتخابات کا ڈرامہ رچا کر عالمی برادری کو دھوکہ دے ہیں ۔ انہوں نے وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کے ان غیر قانونی اقدامات کو روکنے کے لیے اقوام متحدہ کی وساطت سے عالمی عدالت انصاف میں معاملہ اٹھائیں،امجد امین بوبی نے کہا 5اگست 2019 کےبعد کشمیر ی عوام مایوسی کا شکار ہیں، پاکستان نے کشمیر میں بھارت کے جنگی جرائم کو عدالت انصاف میں نہیں اٹھایا ،نہ ہی اقوام متحدہ کے سالانہ اجلاس میں صدر آزاد کشمیر کو مسئلہ کشمیر پر بولنے کا موقع دیا گیا،کشمیر کے حالات مطالبہ کرتے ہیں کہ پاکستان آزاد کشمیر کی حکومت اور سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر اقوام متحدہ کا اجلاس بلائے ، کشمیر کے مسئلے کے حل کے لیے بھارت کو محدود روڈ میپ دے ،مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اقوام متحدہ کے زیراہتمام سہ فریقی مذاکرات کیے جائیں ،انہوں نے اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب منیر اکرم سے مطالبہ کیا کہ وہ اقوام متحدہ کی زیرنگرانی مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے سہ فریقی مذاکرات کا مسئلہ اٹھائیں اور مقبوضہ کشمیر میں وادی کے اندر عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے اقوام متحدہ کی امن آرمی تعینات کرنے کا مطالبہ کریں، اس وقت بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی تنظیموں اور غیر ملکی میڈیا کو مقبوضہ کشمیر میں جانے کی اجازت نہیں دے رہا ، امجد امین بوبی نے کہا کہ پاکستان کے اندرونی خلفشار کی وجہ سے عالمی سطح پر مسئلہ مسلہ کشمیر متاثر ہو رہا ہے ۔ پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے یو این سیکورٹی کونسل میں شامل رکن ممالک کا اجلاس اسلام آباد میں طلب کرے۔
تازہ ترین