گوجرانوالہ میں مبینہ طور پر پسند کی شادی نہ ہونے پر لڑکی اور لڑکے نے خودکشی کرلی، 16 سالہ خدیجہ اور 36 سالہ اویس محلے دار تھے، دونوں شادی کرنا چاہتے تھے۔
پولیس کے مطابق خدیجہ کے والدین نے ایک ماہ قبل اس کی مرضی کے خلاف اس کی شادی حافظ آباد میں کردی تھی، شادی کے بعد بھی خدیجہ اور اویس میں رابطہ رہا۔
پولیس نے بتایا کہ خدیجہ واپس اپنے گھر آئی تو دونوں نے مقامی قبرستان میں جاکر ایک ساتھ زہریلی گولیاں کھالیں، جس کے باعث لڑکی موقع پر جبکہ لڑکا اسپتال میں دم توڑ گیا۔
پولیس کے مطابق مذکورہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یہ افسوسناک واقعہ علی پور چٹھہ میں پیش آیا، پولیس نے لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا۔