• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نومبر میں لاکھوں غیرقانونی سگریٹ ضبط، کروڑوں کی ٹیکس چوری پکڑی، ایف بی آر

اسلام آباد ( کامرس رپور ٹر ) ایف بی آر نےماہ نومبر میں 2کروڑ 14لاکھ 79ہزار 625 روپے مالیت کے 83لاکھ 20ہزار غیر قانونی سگریٹ ضبط کیے اور ایک کروڑ72لاکھ 42ہزار 635روپے کی ٹیکس چوری پکڑی ۔ اسی طرح مالی سال 2021-22 کے پہلے پانچ ماہ کے دوران ان لینڈ ریونیو انفورسمنٹ نیٹ ورک نے17 کروڑ 79 لاکھ 59 ہزار 737 روپے (تقریباً 74,131,500 سگریٹ )کے غیر ادا شدہ ڈیوٹی/ٹیکس سگریٹ ضبط کیے ہیں جس کے نتیجے میں 14 کروڑ 29 لاکھ 5 ہزار265 روپے کی ڈیوٹی اور ٹیکس کی چوری پکڑی گئی ، علاوہ ازیں ان لینڈ ریونیو انفورسمنٹ نیٹ ورک نےٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کےنفاذ کے بعد منافع بڑھانے کیلئے شوگر سیکٹر سے وابستہ عدم تعمیل کرنے والے سپلائی چین آپریٹرز کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں ۔اسکواڈز نے چینی کا سٹاک چیک کرنے کے لیے تقریباً تمام بڑے شہروں اور مختلف چھوٹے قصبوں میں چینی ڈیلرز پر چھاپے مارے ہیں،ان چھاپوں کے دوران حیدرآباد اسکواڈ نے میسرز گلزار اینڈ کمپنی کے احاطے میں بغیر ٹیکس اسٹامپ لف کئے 172 چینی کے تھیلوں کا سٹاک ضبط کرلیا اور ٹیکس چوری میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی، چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر محمد اشفاق احمد ان لینڈریونیو انفورسمنٹ نیٹ ورک کےا فسران کی کارکردگی کو سراہاہے۔

تازہ ترین