• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر آج کراچی پہنچ رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان گرین لائن بس منصوبے کا افتتاح کریں گے اور گورنر ہاؤس میں تاجروں سے ملاقات کریں گے۔

رپورٹس کے مطابق گورنر ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان پارٹی رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے ناظم آباد میں گرین لائن بس منصوبے کا علامتی افتتاح کیا، اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کی مقامی قیادت اور کارکنان نے گرین لائن کے پیڈیسٹرین پل پر جانے کی کوشش کی جنہیں رینجرز کے اہلکاروں نے روکا۔

اس موقع پر رہنما (ن) لیگ احسن اقبال نے پریس بریفنگ کے دوران ہاتھ اٹھا کر ہاتھ پر ڈنڈے لگنے کا بتایا۔

تازہ ترین