• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برٹنی اسپیئرز کو دستاویزات پر دستخط کرنے کا حق مل گیا

امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئرز نے کنزرویٹر شپ کے خاتمے کے بعد اپنے عدالتی دستاویزات پر دستخط کرنے کا حق جیت لیا۔

بین الاقومی میڈیا رپورٹس کے مطابق، برٹنی اسپیئرز نےگزشتہ ماہ 13 سالہ قانونی جنگ کے بعد والد جیمی اسپیئرز سے60 ملین ڈالر کی جائیداد کی نگرانی اور ذاتی زندگی میں مداخلت سےرہائی ملنے کے بعد اپنے عدالتی دستاویزات پر دستخط کرنے کا حق جیت لیا۔

گلوکارہ کو اس حق سے 8 دسمبر بروز بدھ کو نوازا گیا ہے۔

عدالت میں ہونے والی سماعت کے نتائج کے مطابق، برٹنی اسپیئرز  کے وکیل میتھیو روزنگارٹ کا وضاحت کرتے ہوئے کہنا ہےکہ ’وہ جو بھی کرنا چاہتی ہیں وہ کرنے کا اختیار رکھتی ہیں‘۔

رپورٹ کے مطابق، اٹارنی نے پریزائیڈنگ جج بریڈا پینی کو بتایا کہ برٹنی ایک آزاد عورت ہیں اور اب کنزرویٹرشپ سے آزاد ہیں۔

برٹنی کی قانونی ٹیم کی جانب سے جیمی اسپیئرز پر عدالت میں مکمل دستاویزات فراہم نہ کرنے کا الزام بھی لگایا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئرز کو گزشتہ ماہ 13 سالہ قانونی جنگ کے بعد والد جیمی اسپیئرز سے60 ملین ڈالر کی جائیداد کی نگرانی اور ذاتی زندگی میں مداخلت سےرہائی ملی ہے۔

تازہ ترین