1۔ مخمل کے پردے، خوشبو کا گھر
صبح سویرے کھلتا ہے در
2۔ منہ ہے چھوٹا بڑی ہے بات
سن لو دنیا کے حالات
3۔ پوسا نہ پالا بن گئی خالہ
"خالہ! بھانجے کو کھلاؤ"
بولی:"ہوش میں آؤ"
4۔ سیکھنے والا بولتا جائے
سیکھانے والا چپ
اس سے میرا دھیان لڑا ہے
شور نہ کرنا، چپ!
5۔ ایک جگہ پر چکر کھائے
وہ آگے نہ پیچھے جائے
اس کا چلنا سب کو بھائے
جیسی چاہو چال دکھائے
بوجھو تو جانیں کے جوابات : گلاب کا پھول ،لاؤڈ سپیکر، بلی، کتاب، پنکھا