• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں رواں موسمِ سرما کی آج سرد ترین صبح رہی۔

صبح سویرے، اسکول، مدرسے، دفاتر اور اپنے کام پر جانے والے طلبہ و شہریوں کو گرم کپڑے، سوئٹرز، جیکٹس پہن کر گھروں سے نکلنا پڑا۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 10 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہرِ قائد میں موسم خشک اور رات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ کراچی میں شمال مشرق کی سمت سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

محکمۂ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہر میں چلنے والی ہوا میں نمی کا تناسب 49 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تازہ ترین