• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا: کورونا وائرس سے اموات 53 لاکھ 12 ہزار سے متجاوز

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء کی چوتھی لہر سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اس کے باعث اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 26 کروڑ 94 لاکھ 74 ہزار 109 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 53 لاکھ 12 ہزار 691 ہو چکی ہیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 17 لاکھ 69 ہزار 89 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 88 ہزار 993 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 24 کروڑ 23 لاکھ 92 ہزار 329 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 8 لاکھ 17 ہزار 326 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5 کروڑ 7 لاکھ 5 ہزار 257 ہو چکی ہے۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس وائرس سے 4 لاکھ 75 ہزار 128 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 3 کروڑ 46 لاکھ 82 ہزار 736 مریض سامنے آ چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 6 لاکھ 16 ہزار 733 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 کروڑ 21 لاکھ 84 ہزار 824 ہو گئی۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 46 ہزار 255 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 1 کروڑ 7 لاکھ 19 ہزار 165 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 2 لاکھ 87 ہزار 180 ہو گئیں، اس کے مریضوں کی تعداد 99 لاکھ 56 ہزار 679 ہو چکی ہے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 78 ہزار 778 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کیسز 90 لاکھ 2 ہزار 968 ہو چکے ہیں۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 1 لاکھ 20 ہزار 168 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کُل کیسز 81 لاکھ 5 ہزار 785 رپورٹ ہوئے ہیں۔

جرمنی میں کورونا وائرس 1لاکھ 5 ہزار 931 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وباء کے 64 لاکھ 63 ہزار 737 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ایران میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 1 لاکھ 30 ہزار 603 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 61 لاکھ 50 ہزار 843 ہو گئے۔

ارجنٹینا اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 1 لاکھ 16 ہزار 748 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 53 لاکھ 54 ہزار 440 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

سعودی عرب اسی فہرست میں 52 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 8 ہزار 851 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 50 ہزار 136 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 113 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 99 ہزار 517 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد کافی عرصے سے 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت کم ہو رہی ہے، اس کے کیسز کے بعد اموات میں بھی بہت زیادہ کمی آئی ہے، ملک کورونا مریضوں کی فہرست میں 34 ویں نمبر پر آچکا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 395 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 11 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 358 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 0 اعشاریہ 77 فیصد ہو گئی۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 28 ہزار 823 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 88 ہزار 761 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 9 ہزار 511 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 759 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 12 لاکھ 50 ہزار 427 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 50 ہزار 859 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 24 لاکھ 79 ہزار 184 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12 لاکھ 3 ہزار 514 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کُل 13 کروڑ 13 لاکھ 11 ہزار 97 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 5 کروڑ 53 لاکھ 9 ہزار 570 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔

تازہ ترین