افغانستان کرکٹ ٹیم کے اسپنر راشد خان نے پاکستان سُپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن میں ایک بار پھر سے لاہور قلندرز کا حصہ بننے پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔
اپنے ویڈیو پیغام میں راشد خان نے کہا کہ لاہور قلندرز کا دوبارہ حصہ بننے پر پُرجوش اور خوش ہوں۔
راشد خان نے کہا کہ پی ایس ایل 6 میں لاہور قلندرز کی جانب سے کھیل کر لطف اندوز ہوا۔
اُنہوں نے کہا کہ میں منتظر ہوں کہ پی ایس ایل کھیلوں اور لاہور قلندرز فیملی کا حصہ بنوں۔
افغان کرکٹر نے مزید کہا کہ مجھے بہت محبت اور اسپورٹ ملی تھی جس کا میں مشکور ہوں، پی ایس ایل 7 میں جلد ملاقات ہوگی۔