• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

کچھ تو موسم کے مطابق بھی سنورنا ہے اُسے...

تحریر: عالیہ کاشف عظیمی

ماڈل: لائبہ

ملبوسات:رضا شاہ اینڈ نور

آرایش: نور-رضا میک اپ اسٹوڈیو

عکّاسی: عرفان نجمی

لے آؤٹ: نوید رشید

جیسے ماہِ دسمبر میں موسمِ سرما کا حُسن ہر سُو رنگینی و دِل کشی سی بکھیرتا ہے، بالکل ایسے ہی اس رُت میں سجنے سنورے کے انداز بھی پورے جوبن پر ہوتے ہیں۔چوں کہ اس مہینے شادی بیاہ کی تقریبات بھی اپنےعروج پر ہیں، تو ہم نےبھی آج اپنی بزم موسم و تقریبات کی عین مناسبت سے کچھ خوش نما، دیدہ زیب اور اسٹائلش سےمخملیں پیراہن سے مرصّع کی ہے۔

ذرا دیکھیے، سیاہ ویلویٹ لباس بمع شال کیسا پیارا لگ رہا ہے۔ سیاہ ٹراؤزر کے باٹم پرموتی اور نگوں کا دِل کش کام ہے، توفرنٹ اوپن میکسی کے ساتھ بَھری بَھری کام دار شال کا انتخاب بھی لاجواب ہے۔پھرطلائی رنگ بنارسی ٹراؤزر کے ساتھ باٹل گرین رنگ کام دار قمیص اور شال کےحُسن وجاذبیت کےبھی کیا ہی کہنے۔جب کہ ایک جانب رسٹ رنگ بنارسی کام دارفلیپر کے ساتھ سیاہ رنگ قمیص اوررسٹ شال پر بَھرا بَھرا کام بہت بھلا معلوم ہو رہا ہے،تودوسری جانب سُرخ بنارسی اسٹریٹ ٹراؤزر اور نیوی بلیو کام دار قمیص کے ساتھ گولڈن زری ورک سے آراستہ شال بھی بہت ہی حسین و دِل فریب سی معلوم ہورہی ہے۔

تو کہیے، ہمارے انتخاب میں سے کون سا رنگ و انداز اپنا کرمحفل پہ چھا جانے کا ارادہ ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین